توہین مذہب کی وجہ سے وزیر اعظم نااہل ہو چکے،الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں پٹیشن دائر کریں گے:علامہ اورنگزیب فاروقی

 توہین مذہب کی وجہ سے وزیر اعظم نااہل ہو چکے،الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں ...
 توہین مذہب کی وجہ سے وزیر اعظم نااہل ہو چکے،الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں پٹیشن دائر کریں گے:علامہ اورنگزیب فاروقی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ناموس صحابہؓ امت مسلمہ کا متفقہ مسئلہ ہے،وزیر اعظم کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، توہین صحابہؓ اور توہین مذہب کی وجہ سے وزیر اعظم نااہل ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں نا اہلی کی پٹیشن دائر کریں گے، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، خطباء ، اپوزیشن لیڈروں اور سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ناموس صحابہؓ کہ مسئلہ پہ اسمبلی کے اندر اور اسمبلی کے باہر آواز بلند کی، ناموس صحابہؓ کے عنوان پہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار اہلسنّت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی  نےمرکزی رہنماء مولانا مسعودالرحمن عثمانی،مولاناتصدق حسین ،مولاناعطاء محمد دیشانی،مولانااشرف طاہراور  دیگررہنماؤں کے ہمراہ جامع مسجدرحمانیہ آبپارہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔علامہ  اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ پی ٹی آئی کا سنجیدہ طبقہ ناموس صحابہؓ کیلئے پارٹی فورم پہ آواز بلند کرے،حضرات صحابہؓ کرام تمام مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے، ان کی توہین ناقابل برداشت ہے ،آئین پاکستان میں درج توہین صحابہؓ کی سزا وزیر اعظم کو ملنی چاہئیے۔انہوں نے  معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، صحافی، ناموس رسالتﷺ اور ناموس صحابہؓ کے علمبردار محمد بلال خان کی مظلومانہ شہادت پہ گہرے رنج وغم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ سے قاتلوں اور پشت پناہی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم کے توہین آمیز بیان اور محمد بلال خان کی معصومانہ شہادت پہ مرحلہ وار احتجاج کریں گے ، جمعرات  کو اسلام آباد، بروز جمعہ کو   پشاور اور بروز اتوار کو  کراچی،

لا ہور، کوئٹہ میں بھر پور احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئےجائیں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد