خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر جواب کی ضرورت، پاک فوج نمٹنے کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر جواب کی ضرورت، پاک فوج نمٹنے کیلئے تیار ہے: ...
خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر جواب کی ضرورت، پاک فوج نمٹنے کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے قومی سطح پر جواب دینے کی ضرورت ہوتی ہے، پاک فوج دیگر ریاستی اداروں سے تعاون کر کے ان خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی اور وار کورس کے شرکاءسے خطاب کیا۔ انہوں نے ملکی سلامتی کو در پیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے موثر حکمت عملی وقت کا تقاضہ ہے، خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے قومی سطح پر جواب دینے کی ضرورت ہوتی ہے، پاک فوج دیگر ریاستی اداروں سے تعاون کر کے ان خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی سلامتی ودفاع کے لیے پرعزم ہے اور عوامی حمایت کے ساتھ ملکی دفاع کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی