فواد چودھری نے ایوان کو بغیر شورشرابا چلانے کا طریقہ کار وضع کردیا

فواد چودھری نے ایوان کو بغیر شورشرابا چلانے کا طریقہ کار وضع کردیا
فواد چودھری نے ایوان کو بغیر شورشرابا چلانے کا طریقہ کار وضع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ ایوان چل سکتاہے اگر اپوزیشن ہماری بات سنے اور ہم اپوزیشن کی بات سنیں گے لیکن اگر ایوان کو اکھاڑا بنایا جائیگا تو پھر یہ سلسلہ نہیں چلے گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جب موجود ہ اسمبلی شروع ہوئی تو عمران خان کی تقریر کے دوران کیا گیا؟ اپوزیشن نے ہمیشہ وزیر اعظم اور حکومتی ارکان کی تقاریر میں مداخلت کی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری اپوزیشن ارکان کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، ہم نے ان سے کہا کہ ایوان چل سکتاہے اگر اپوزیشن ہماری بات سنے اور ہم اپوزیشن کی بات سنیں گے لیکن اگر ایوان کو اکھاڑا بنایا جائیگا تو پھر یہ سلسلہ نہیں چلے گا ۔
فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم کا کرپشن کے اوپر ایک مضبوط موقف ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ جن پر بھی کرپشن کے کیسز ہیں ، ان کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے ، اس کے علاوہ عمران خان کا نواز شریف یا آصف زرداری کے ساتھ کوئی ذاتی عناد نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو مقدمات میں ریلیف ملے تو ہماری اپوزیشن کے ساتھ کوئی لڑائی نہ ہو۔

مزید :

قومی -