بلاول کچھ دیر بعد کسی اہم شخصیت سے ملاقات کرنے والے ہیں ، بڑی خبر آگئی

بلاول کچھ دیر بعد کسی اہم شخصیت سے ملاقات کرنے والے ہیں ، بڑی خبر آگئی
بلاول کچھ دیر بعد کسی اہم شخصیت سے ملاقات کرنے والے ہیں ، بڑی خبر آگئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر بعد اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے اپوزیشن چیمبر سے ملاقات کریں گے ۔

جیونیوز کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر بعداپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ملاقات کریں گے ۔

واضح رہے کہ بلاول اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے رائیونڈ میں ملاقات کرچکے ہیںجس میں مسلم لیگ ن کے کئی سینئر رہنماﺅں نے بھی شرکت کی تھی لیکن اس ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف موجود نہیں تھے ۔ اس لئے حکومتی حلقوں کی جانب سے اس ملاقات پر بڑی لے دے کی جارہی تھی اور کہا جارہا تھا کہ اب مسلم لیگ ن کو مریم نواز لیڈ کریں گے اور مریم بلاول ملاقات میں شہباز شریف کی عدم موجودگی کو مسلم لیگ ن کے اندرونی اختلافات کا شاخسانہ قرار دیا جارہا تھا ۔

مزید : قومی