برطانوی حکومت سے اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرنے کا معاہدہ ہو گیا

برطانوی حکومت سے اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرنے کا معاہدہ ہو گیا
برطانوی حکومت سے اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرنے کا معاہدہ ہو گیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لیے حکومت کے برطانیہ کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہناہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جلد وطن واپس آئیں گے،ان کی کی وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوش عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو کرپشن کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کا سربراہ بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ادھرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی جلد ہی صحافیوں سے ملاقات کرا دی جائے گی۔

مزید : قومی