حکومت اور اپوزیشن میں مفاہمت ، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈ رکتنے گھنٹوں میں جاری کئے جاسکتے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

حکومت اور اپوزیشن میں مفاہمت ، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈ رکتنے گھنٹوں میں ...
حکومت اور اپوزیشن میں مفاہمت ، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈ رکتنے گھنٹوں میں جاری کئے جاسکتے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت اور اپوزیشن میںقومی اسمبلی کا اجلاس چلانے پرمفاہمت ، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ 24سے 48گھنٹے میں توقع ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قومی اسمبلی کا اجلاس چلانے پر مفاہمت ہوگئی ہے جس کے بعد حکومت آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پرغور کررہی ہے ۔
اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ارکان اسمبلی کے درمیان ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس مفاہمت سے چلانے کیلئے بات چیت ہوئی تھی جس میں اپوزیشن نے آصف زرداری اور دیگر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اپوزیشن کے مطالبے پر حکومت آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر غور کررہی ہے ، آئندہ 24سے 48گھنٹے میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -