بلاگر بلال خان کے قتل پر ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آگئے

بلاگر بلال خان کے قتل پر ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آگئے
بلاگر بلال خان کے قتل پر ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بلاگر بلال خان کے قتل کو بے رحمانہ قرار دیتے ہوئے اس کی  مذمت اور مقتول کیلئےمغفرت کی دعا کی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلال خان کا ایک ٹویٹ ری ٹویٹ کیا جو اس وقت کا تھا جب آصف غفور کی سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والے بلاگرز کے ساتھ تصویر سامنے آئی تھی۔ آصف غفور کی اکتوبر 2018 میں سامنے آنے والی اس تصویر پر خوب ہنگامہ برپا ہوا تھا ، اس تصویر پر بلاگر بلال خان نے بھی تنقید کی تھی۔ بلال خان نے تصویر کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کو ایک پیغام بھی بھیجا تھا جس کا جواب آنے پر انہوں نے تصویر کی حقیقت کی وضاحت کی تھی۔

@BilalKhanWriter
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلال خان کا یہ ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان کے قتل کو بے رحمانہ قرار دیا اور اس کی بھرپور مذمت کی  ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اور مغربی میڈیا کا ایک مخصوص حصہ نوجوان بلاگر کے قتل کاالزام ریاستی ایجنسیوں پر عائد کرنے کا مذموم پراپیگنڈا کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مقتول بلاگر کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔

@peaceforchange

مزید :

قومی -دفاع وطن -