مائزہ حمید نے حکومت کے ڈاکٹر کواتائی قراردیدیا

مائزہ حمید نے حکومت کے ڈاکٹر کواتائی قراردیدیا
مائزہ حمید نے حکومت کے ڈاکٹر کواتائی قراردیدیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہاہے کہ حکومت اس وقت کنفیوژن کا شکار ہے ، ایسے ڈاکٹر کولیکر آئے ہیں جس نے ایم بی بی ایس بھی نہیں کیا اور اس سے آپریشن کروایا جارہاہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے مائزہ حمید نے کہا کہ حکومت احتساب کے نام پر انتقام لے رہی ہے ،پروڈکشن آرڈر ہر ممبر اسمبلی کاحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بجٹ بہت اہم چیز ہے جس کا اثر عوام پر پڑنا ہے ،حکومت تنقید کو سہتی ہے ، یہ پہلی مرتبہ دیکھاہے کہ کوئی حکومت اپنے بجٹ پر احتجاج کررہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ پر اپوزیشن کی تنقید کو حکومت کو سننا چاہئے ، اگر حکومت حوصلہ کرے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ بجٹ اچھا اورعوام دوست ہے تو پھر یہ کیوں نہیں ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تقاریر نہیں سنتے اور بار بار مداخلت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت کنفیوژن کا شکار ہے ، ایسے ڈاکٹر کولیکر آئے ہیں جس نے ایم بی بی ایس بھی نہیں کیا اور اس سے آپریشن کروایا جارہاہے جو کچھ یہ حکومت اس وقت کررہی ہے ، ایسا تو کبھی کسی حکومت نے نہیں کیا ۔

مزید : قومی