یہ کام جاری رہا تو ایک قانون بھی پاس نہیں ہوگا ،نفیسہ شاہ نے حکومت کومتنبہ کردیا

یہ کام جاری رہا تو ایک قانون بھی پاس نہیں ہوگا ،نفیسہ شاہ نے حکومت کومتنبہ ...
یہ کام جاری رہا تو ایک قانون بھی پاس نہیں ہوگا ،نفیسہ شاہ نے حکومت کومتنبہ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ حکومت کو بڑا پن دکھانا ہوتا ہے ، سینیٹ میں ان کی اکثریت نہیں ہے ، اگر یہی کچھ جاری رہا تو ایک قانون بھی پاس نہیں ہوگا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت گن پوائنٹ پر پارلیمنٹ کو چلانا چاہتی ہے ، وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ کیوں نہیں آتے ؟انہوں نے کہا کہ یہ با ت ہر اخبار میں آئی ہے کہ وزیر اعظم نے کہاہے کہ اپوزیشن ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرنے اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو بولنے نہیں دینا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بڑا پن دکھانا ہوتا ہے ، سینیٹ میں ان کی اکثریت نہیں ہے ، اگر یہی کچھ جاری رہا تو ایک قانون بھی پاس نہیں ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دو ر میں اپوزیشن لیڈر دودودن بولتا تھا لیکن ہم نے تو کبھی کچھ نہیں کہابلکہ ہم تو اس پر ہنستے تھے ۔

مزید : قومی