وزیر اعظم نے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے سپیکر کوہدایت کی یانہیں ، معاون خصوصی نے وضاحت کردی

وزیر اعظم نے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے سپیکر کوہدایت کی یانہیں ، معاون خصوصی ...
وزیر اعظم نے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے سپیکر کوہدایت کی یانہیں ، معاون خصوصی نے وضاحت کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے سپیکر کو کوئی ایسی ہدایت نہیں کی گئی جس میں کہا ہو کہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی جو قید ہیں ، ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جائیں۔

دنیا نیوز کے پروگرا م ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا سپیکر کا استحقاق ہے ، پیپلزپارٹی کے دور میں شیخ رشید اندر رہے ، اپوزیشن کہتی تھی کہ پی اے سی کا چیئر مین اپوزیشن کے اندر سے بننا چاہئے لیکن سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کا چیئر مین پی اے سی کیوں نہیں بنایا گیا ؟

انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اس سے قبل شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکے ہیں ، وزیر اعظم کی جانب سے سپیکر کو کوئی ایسی ہدایت نہیں کی گئی جس میں کہا ہو کہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی جو قید ہیں ، ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جائیں۔

مزید : قومی