اب کوئی بیرون ملک جانے والے مسافروں کا سامان چوری نہیں کرسکے گا، حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

اب کوئی بیرون ملک جانے والے مسافروں کا سامان چوری نہیں کرسکے گا، حکومت نے بڑا ...
اب کوئی بیرون ملک جانے والے مسافروں کا سامان چوری نہیں کرسکے گا، حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بیرون ملک سے جانے والے مسافروں کے بیگوں سے سامان کی چوری کی روک تھام کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کو لازمی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کی ریپنگ کو لازمی قرار دے دیا ہے اورمشینوں کی تنصیب کے حوالے سے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔بغیر پلاسٹک ریپنگ کے بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی مسافروں کا سامان جہاز پر منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کی ریپنگ کیلئے مزید مشینیں نصب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، اسلام آباد، کراچی ،لاہور ، پشاور اور کوئٹہ کے ایئر پورٹس پر ایک سے زائد ریپنگ مشینیں نصب کی جائیں گی ۔ مسافروں کے سامان کی ریپنگ پر عملدر آمد آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاسٹنگ ریپنگ سے بیگوں میں سے سامان کی چوری کی روک تھام ہوگی۔

تصویر: فلِکر

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی