اب خیبر پختونخواہ کی سیر کو جانے والے سیاح ہیلی کاپٹر کا بھی سفر کر سکیں گے

اب خیبر پختونخواہ کی سیر کو جانے والے سیاح ہیلی کاپٹر کا بھی سفر کر سکیں گے
اب خیبر پختونخواہ کی سیر کو جانے والے سیاح ہیلی کاپٹر کا بھی سفر کر سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخواحکومت نے صوبے میں آنے والے سیاحوں کو ہیلی کاپٹر میں سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سیاحوں کو کالام، چترال، اوت کمراٹ کے لیے ہیلی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سروس کے لیے نجی کمپنی سے معاہدہ کرنے والے ہیں، اس سروس سے سیاحوں کے وقت کی بچت ہوگی۔صوبائی وزیر کے مطابق تخت بھائی کے آثار قدیمہ میں بدھ مت سٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، مذہبی سیاحت کو ترقی دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

فوٹوبشکریہ :Flickr