’مختلف شخصیات سعودی ماڈل کے تحت 50 سے 70 ارب ڈالر ز دینے پر تیار ہوگئی ہیں لیکن عمران خان کیوں یہ آفر قبول نہیں کر رہے‘ اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا

’مختلف شخصیات سعودی ماڈل کے تحت 50 سے 70 ارب ڈالر ز دینے پر تیار ہوگئی ہیں لیکن ...
’مختلف شخصیات سعودی ماڈل کے تحت 50 سے 70 ارب ڈالر ز دینے پر تیار ہوگئی ہیں لیکن عمران خان کیوں یہ آفر قبول نہیں کر رہے‘ اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ ہے کہ مختلف شخصیات سعودی ماڈل کے تحت 50 سے 70 ارب ڈالر ز دینے پر تیار ہوگئی ہیں لیکن عمران خان اس بات پر رضا مند نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مختلف شخصیات سعودی ماڈل کے تحت 50 سے 70 ارب ڈالر ز دینے پر تیار ہوگئی ہیں اور اس کے عوض وہ سہولتیں بھی چاہتے ہیں لیکن عمران خان ان باتوں پر نہیں مان رہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ یہ تو پلی بارگین ہے ، احتساب نہیں ۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان اس بات پر کہتے ہیں کہ اگر یہ لوگ 50 سے 70 ارب ڈالر دینے پر تیار ہوگئے ہیں توپھر اصل پیسہ کتنا ہوگا، جب تک اصل لوٹی ہوئی رقم واپس نہیں آئے گی تو یہ دوبارہ آئیں گے اور ادارے تباہ کرکے پھر لوٹ مچائیں گے۔

خیال رہے کہ نومبر 2017 میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر سعودی عرب کے شاہی خاندان کے شہزادوں اور وزرا کو کرپشن کے الزامات پر حراست میں لے کر فائیو سٹار ہوٹلز میں قید رکھا گیا تھا۔ کئی مہینے تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران سعودی حکومت کو لگ بھگ 106 ارب ڈالر کی رقم حاصل ہوئی تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد