اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو سو بار کرے،وزرا پریشان اور کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں بجٹ منظور کرالیں گے:وزیر اعظم عمران خان

اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو سو بار کرے،وزرا پریشان اور کسی بلیک میلنگ ...
اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو سو بار کرے،وزرا پریشان اور کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں بجٹ منظور کرالیں گے:وزیر اعظم عمران خان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو سو بار کرے،وزرا پریشان اور کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں اور نہ ہی کسی مصلحت کا شکار ہوں ، بجٹ منظور کرالیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم نے اپنی ٹیم کو اپوزیشن کی احتجاجی حکمت عملی سے نبٹنے کے لئے نئی ہدایات وضع کر دی ہیں۔کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ وہ نہ بلیک میل ہوتے ہیں اور نہ ہی کسی سے  ڈرتے ہیں،اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو سو بار کرے۔انہوں نے وزرا کو بجٹ منظوری کی ٹینشن نہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ ہرصورت میں منظور کرالیں گے۔عمران خان نے وزرا سے مزید کہا کہ کسی کی بلیک میلنگ میں نہ آئیں،کسی مصلحت کا شکار نہ ہوں،اینٹ کا جواب پتھر سے دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو سو بار کرے، عوام کی زندگی میں خلل ڈالا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن آپ کو کسی جگہ بولنے نہیں دیتی تو آپ بھی انہیں بولنے نہ دیں، اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹنا۔وزیر اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی کے ساتھ ساتھ میڈیا پر بھی اپنے بیانے پر قائم رہیں اور بھرپور جواب دیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں