جیل میں ایک اور سیاستدان کی طبیعت بگڑگئی ، رات گئے ہسپتال منتقل

جیل میں ایک اور سیاستدان کی طبیعت بگڑگئی ، رات گئے ہسپتال منتقل
جیل میں ایک اور سیاستدان کی طبیعت بگڑگئی ، رات گئے ہسپتال منتقل

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا جیل میں بلڈ پریشر ہائی ، پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ۔

جیونیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا جیل میں بلڈ پریشر ہائی ہوگیاہے جس پر ان کوفوری پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق خواجہ سلمان رفیق کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آج ہی خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سنایا تھا ۔

مزید : قومی