رانا ثنا ءاللہ نے تحریک انصاف کی حکومت پر بڑا سوال اٹھا دیا

رانا ثنا ءاللہ نے تحریک انصاف کی حکومت پر بڑا سوال اٹھا دیا
رانا ثنا ءاللہ نے تحریک انصاف کی حکومت پر بڑا سوال اٹھا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے نے دس ماہ میں پانچ ہزار ارب قرضہ لے لیاہے لیکن وہ دس ہزار ارب کہاں گیا ہے ؟ یہ سوال تحریک انصاف سے پوچھا جانا چاہئے ۔

جیونیوزکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ جہاں تک جمشید دستی کا معاملہ ہے تو وہ پنجاب حکومت کی حراست میں تھے ، اگلے دن وہ ضمانت پر رہا ہوگئے تھے ، اگر وہ ضمانت پر رہا نہ ہوتے تو ان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوگئے تھے ، اس بات کا سردار ایاز صادق سے بھی پوچھا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدبھی اپنے پروڈکشن آرڈر کے متعلق پروپیگنڈہ کرتے ہیں ، شیخ رشید نے اپنی والدہ کا نماز جنازہ پڑھا تھا اور ریکارڈ میں یہ بات موجود ہے کہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے اور قومی اسمبلی آتے رہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں ہزاروں میگا پرواجیکٹ لگے ، دوہزار کلو میٹر موٹروے بنی اور بھی بہت سے منصوبے لگے لیکن تحریک انصاف نے دس ماہ میں پانچ ہزار ارب قرضہ لے لیاہے لیکن وہ دس ہزار ارب کہاں گیا ہے ؟ یہ سوال تحریک انصاف سے پوچھا جانا چاہئے ۔

مزید : قومی