سٹیزن پورٹل پر حل کی جانے والی شکایات کی تعداد 6 لاکھ 80 ہزار ہوگئی: وزیر اعظم

سٹیزن پورٹل پر حل کی جانے والی شکایات کی تعداد 6 لاکھ 80 ہزار ہوگئی: وزیر اعظم
سٹیزن پورٹل پر حل کی جانے والی شکایات کی تعداد 6 لاکھ 80 ہزار ہوگئی: وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کی جانب سے شروع کیے جانے والے سٹیزن پورٹل پر حل کی جانے والی شکایات کی تعداد 6 لاکھ 80 ہزار ہوگئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کی جانب سے شروع کیے جانے والے سٹیزن پورٹل کے لانچ کو 8 ماہ ہوچکے ہیں اور اس دوران اس پر 10 لاکھ لوگوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی جو لوگوں کے اس نظام اور اس کی افادیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ اس کے ذریعے عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں تک پہنچنے کیلئے کسی بیورو کریٹ یا سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ سٹیزن پورٹل پر 8 لاکھ شکایات درج کرائی گئیںجن میں سے 6 لاکھ 80 ہزار نمٹائی جاچکی ہیں۔ یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔

مزید :

قومی -