سندھ میں غریبوں کا کیا حال ہے؟ کراچی کے دورے پر گئے وزیر اعظم نے ایسی بات بتادی کہ بلاول شرم سے پانی پانی ہوجائیں

سندھ میں غریبوں کا کیا حال ہے؟ کراچی کے دورے پر گئے وزیر اعظم نے ایسی بات ...
سندھ میں غریبوں کا کیا حال ہے؟ کراچی کے دورے پر گئے وزیر اعظم نے ایسی بات بتادی کہ بلاول شرم سے پانی پانی ہوجائیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے، وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں سب سے زیادہ درخواستیں سندھ سے موصول ہوئیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ" میرے وزیراعظم ریلیف فنڈ کی جانب سے موصول شدہ درخواستوں کے مطابق سندھ میں غربت اور کروناء کے باعث بے روزگار ہونے والوں کا تناسب دیگر صوبوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ موصول شدہ درخواستوں میں سے32% سندھ سے آئیں جبکہ پاکستان کی مجموعی آبادی کا 22% حصہ سندھ میں بستا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ  لاڑکانہ میں امدادتقسیم کرتےہوئےمیں نےدیکھاکہ بیروزگارہونےوالوں میں بڑی تعدادچھابڑی والوں کی ہےجنہیں پولیس نے کام سےروک دیا۔میں نے گورنرسندھ کوہدایت کی ہےکہ وزیراعلیٰ سےمعاملہ اٹھائیں کیونکہ یہ غریب سماجی فاصلےنظراندازنہیں کرتےاوران کے اہل خانہ کی بقاءکاانحصاران کی روزمرہ کی آمدن پرہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -