میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت پر کاروائی 22جون تک ملتوی

میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت پر کاروائی 22جون تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت پر کاروائی 22جون تک ملتوی کر دی۔مس جسٹس عالیہ نیلم اور مسٹرجسٹس طارق عباسی پر مشتمل بنچ نے میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی،کیس سماعت شروع ہوئی تو فاضل بنچ کی رکن مس جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ ہمیں آج ہی فائل ملی ہے،فائل پڑھنے کے بعد کیس سنیں گے،میر شکیل الرحمن کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ میر شکیل الرحمن جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں جبکہ دوران حراست ان کے بڑے بھائی کا انتقال بھی ہو گیا ہے،میر شکیل کی 94 سالہ والدہ بھی سخت بیمار ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ کیس کی جلد سماعت کی جائے،عدالت نے کیس کی سماعت 22جون پرملتوی کرتے ہوئے فریقین وکلا ء کو دلائل کے لئے طلب کر لیاہے۔
میر شکیل ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -