چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف دائردرخواستوں پرنوٹس جاری
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی کی چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف دائردرخواستوں پر نیب کو 6 جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔مسٹرجسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی، چودھری برادران نے اپنی درخواستوں میں چیئرمین نیب کے اختیارات کو چیلنج کر رکھا ہے، چودھری برادران نے نیب کی تین انکوائریز کو عدالت میں چیلنج کیا ہے، درخواست گزار وں کا مزید موقف ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والاادارہ ہے، نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بھی دے چکی ہیں، چیئرمین نیب نے 20سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، نیب نے 20 سال قبل آمدنی سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا،فاضل بنچ نے درخواستوں پرابتدائی دلائل سننے کے بعدچودھری برادران کی درخواستوں کو سماعت کے لئے منظورکرکے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔
نیب انکوائریز