اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر عدالتی حکم کی فوری تعمیل ہوگی،آئی جی پنجاب کی ہائیکورٹ کو یقین دہانی

اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر عدالتی حکم کی فوری تعمیل ہوگی،آئی جی پنجاب کی ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر مقدمات درج نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس نے عدالت میں جواب داخل کروادیاہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی،آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کی جانب سے عدالت عالیہ میں داخل کئے گئے جواب میں کہاگیاہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر عدالتی حکم پر فوری تعمیل ہوگی،شہریوں کو مقدمہ کے اندراج کے لئے عدالتوں میں نہیں نہیں آناپڑے گا، فاضل جج نے آئی جی پنجاب کو کہا کہ سائلین کے درد کا اندازہ کسی کو نہیں،سائلین کو بروقت انصاف کی یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،اندراج مقدمہ سے متعلق عدالتوں کے احکامات پر بروقت عمل ہونا چاہیے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کی اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر مقدمات درج نہیں کر رہی، مقدمات درج کروانے کے لئے شہریوں کوعدالتوں سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔

فوری تعمیل

مزید :

صفحہ آخر -