سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر کی عبوری ضمانت 30 جون تک منظور
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اورسابق وفاقی وزیر برجیس طاہر کی عبوری ضمانت 30 جون تک منظور کر تے ہوئے نیب کو ان کی گرفتاری سے روک دیاہے،مس جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے برجیس طاہر کی درخواست پر سماعت کی،برجیس طاہر اپنے وکیل کے ہمرا عدالت میں پیش ہوئے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو مس جسٹس عالیہ نیلم نے برجیس طاہر کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ عبوری ضمانت کیوں مانگ رہے ہیں؟جس پر برجیس طاہر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب پیشی میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔
عبوری ضمانت