کورونا کی ادویات مہنگے داموں فروخت، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سمیت مدعاعلیہان کونوٹسز جاری

کورونا کی ادویات مہنگے داموں فروخت، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سمیت مدعاعلیہان ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے کرونا سے بچاؤ کے لئے ادویات اور اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف دائردرخواست پرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سمیت دیگر مدعاعلیہان کونوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا،عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت22 جون تک ملتوی کر دی جبکہ متعلقہ افسروں کو بھی آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہونے کاحکم دیاہے۔مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ کلوروکوئین ٹیبلٹ کی ڈبی کی قیمت 3 ہزار روپے کر دی گئی،دیسی جڑی بوٹی سنامکی 200 روپے سے 2400 روپے فی کلو کر دی گئی،کورونا سے بچاؤ کے لئے انجکشن بارے پتا چلا کہ مفید ہے تو اس کی قیمت 3 سے10 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔

کورونا ادویات

مزید :

صفحہ آخر -