پیرا گون ریفرنس، احتساب عدالت میں سوسائٹی کا ریکارڈ پیش

  پیرا گون ریفرنس، احتساب عدالت میں سوسائٹی کا ریکارڈ پیش

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کی عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں عزیز بھٹی ٹاؤن کی انتظامیہ نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ پیش کردیاگیا جبکہ وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی گئی۔ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے، اپنی حاضری مکمل کرائی،حاضری مکمل کروانے کے بعد خواجہ برادران کی استدعا پر عدالت نے انہیں کمرہ عدالت سے جانے کی جازت دے دی۔عدالت میں خواجہ سعد رفیق کیخلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی گئی قیصر امین بٹ کی کرونا وائرس کی رپورٹ پیش کی گئی،عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف گواہ ریاض حسین اور نذیر احمد کا بیان قلمبند کیاگیا، دو گواہوں کے بیانات پر جرح بھی کی گئی، عدالت میں قیصر امین بٹ کی کوونا وائرس کی رپورٹ ان وکیل کی جانب سے پیش کی گئی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قیصر امین کی کرونا وائرس کی رپورٹ گزشتہ روز مثبت آ گئی تھی،عدالت نے کیس کی مزیدسماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔ پیشی کے بعد خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کرونا ملک بھر میں پھیل چکا ہے ملک میں سلیکٹٹڈ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے،کسی بھی عوامی نمائندے کو شہریوں کے بارے میں غلط الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کرونا کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے،حکومتی وزرا گالیاں دیتے رہتے ہیں، بجٹ سے چار دن پہلے اپوزیشن رہنما کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، وزیر اعظم کا کام صرف آپوزیشن کو برا بھلا کہنا ہے حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے،پتہ نہیں کہاں سے یہ عجیب ٹرم لے کر آرہے ہیں۔ لیڈر شپ کو اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا پڑتا ہے،اس موقع پران کے بھائی ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمشن لسی پی کر سو رہی ہے۔

احتساب عدالت

مزید :

صفحہ آخر -