شہباز شریف فیملی کو1 ارب 59 کروڑ 30 لاکھ منتقل ہوئے،نیب ریکارڈ

شہباز شریف فیملی کو1 ارب 59 کروڑ 30 لاکھ منتقل ہوئے،نیب ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)شریف فیملی منی لانڈرنگ انکوائری میں میاں شہباز شریف خاندان کو اربوں روپے کی منتقلی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق نیب رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کو بیرون ملک سے ترسیلات کی مد میں ایک ارب 59 کروڑ 30 لاکھ روپے منتقل ہوئے۔نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کو کل 124 ٹرانزیکشن کے ذریعے ایک ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے کی رقم منتقل ہوئی اور سلمان شہباز کو منتقل ہونے والی رقم ڈالرز، درہم میں تھی،نیب دستاویزات کے حمزہ شہباز کو 18 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد روپے منتقل ہوئے۔حمزہ شہباز کو رقوم 2005 ء سے 2012 ء کے دوران امریکن ڈالرز میں منتقل ہوئیں،نصرت شہباز کو 14 کروڑ 77 لاکھ 17 روپے کی رقم ڈالرز میں منتقل ہوئی جبکہ شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو 5 کروڑ 75 لاکھ 16 روپے منتقل ہوئے،نیب کے مطابق جویریہ علی کو 7 ٹرانزیکشن میں 2 کروڑ 73 لاکھ 29 ہزار روپے متقل ہوئے ہیں۔
نیب ریکارڈ

مزید :

صفحہ آخر -