منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 29جون تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 29جون تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 29جون تک توسیع کردی،عدالت نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میاں شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔مس جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے میاں شہباز شریف کی آمدنی سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی،دوران سماعت میاں شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ 11جون کو میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس وجہ سے وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے،جسٹس عالیہ نیلم نے میاں شہباز شریف کے وکیل سے استفسار کیا کہ ڈاکٹرز کی کیا ہدایات ہیں کب تک وہ قرنطینہ میں رہیں گے؟جس پر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ دو ہفتوں کے کورنٹائن مکمل ہونے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے،امجد پرویز نے عدالت کو مزیدبتایا کہ میاں شہباز شریف نے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کے لئے لاہورہائیکورٹ انا تھا تاہم کرونا کی وجہ سے نہیں آسکے،اگر عدالتی نمائندہ گھر جاکر دستخط کرالے تو یہ بھی ممکن ہے،جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی اہلکار کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے،فاضل بنچ نے مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ میاں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کرتے ہوئے ہدایت کی کہ میاں شہباز شریف ضمانتی مچلکوں پر بھی اسی دن دستخط کریں گے۔
منی لانڈرنگ

مزید :

صفحہ آخر -