لاہور ہائیکورٹ میں کورونا کے مریضوں کو پلاسما کی فروخت کا اقدام چیلنج

لاہور ہائیکورٹ میں کورونا کے مریضوں کو پلاسما کی فروخت کا اقدام چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ میں کورونا کے مریضوں کو پلاسما کی فروخت کا اقدام چیلنج کردیاگیاہے،عدالت میں علی عمران راؤ اورارشد ورک ایڈووکیٹس کی طرف سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت،ڈریپ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ کرونا کے خلاف پلازمہ کی فروخت قوانین کا مذاق ہے،پلازمہ فروخت کرنے کے اس گھناؤنے کام میں اب بین الاقوامی مافیا بھی شامل ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ آج 18جون کو پلاسما کی فروخت کے خلاف دائردرخواست پر سماعت کریں گے۔

اقدام چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -