ایل او سی نکیال، باگسر سیکٹرز میں بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون سمیت 4شہری شہید، 1زخمی

ایل او سی نکیال، باگسر سیکٹرز میں بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون سمیت 4شہری ...

  

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بھارتی فوج کی ایل او سی کے نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے خا تون سمیت 4شہری شہید جبکہ 1 ز خمی ہوگیا۔ بھارتی فوج نے جان بو جھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ بدھ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی افواج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے بھارتی لائن آف کنٹرول کے نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک خاتون سمیت 4شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کا نشانہ بنایا۔ پا ک فوج نے موثر کاروائی کرتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔

بھارت فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -