ایک لاکھ کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط عائد کرنے کی تجویز منظور

  ایک لاکھ کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط عائد کرنے کی تجویز منظور

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط 50ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے کی تجویز منظور کرلی۔چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کا کہنا ہے معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط اہم ہے۔ سیلز ٹیکس قوانین کے تحت صنعتی صارفین کو رجسٹر کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین فاروق نائیک کے زیر صدارت پا رلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کا کہنا تھا رواں مالی سال اب تک 37 سو ارب روپے تک ٹیکس اکٹھا ہو چکا ہے۔ مقامی ٹیکسوں میں 27 فیصد اضافہ ہوا جو 10 سالہ تاریخ میں نہیں ہوا۔ کورونا کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا، ملک میں 3 لاکھ 50 ہزار ریٹیلرز ہیں، جی ڈی پی کا 19 فیصد ریٹیل سیکٹر ہے جو صرف 3 فیصد ٹیکس دیتا ہے۔ ملک میں 32 لاکھ کمرشل صارفین میں سے صرف ساڑ ھے 3 لاکھ جبکہ مجموعی طورپر 18 ہزار صنعتی صارفین رجسٹرڈ ہیں۔ سیلز ٹیکس قوانین کے تحت صنعتی صارفین کو رجسٹر کیا جائیگا۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیو ں سے صارفین کا ڈیٹا حاصل کیا جائیگا۔

شناختی کارڈ شرط

مزید :

صفحہ اول -