بلوچستان کی جمہوری وطن پارٹی کا بھی وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور

بلوچستان کی جمہوری وطن پارٹی کا بھی وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل گروپ) کے بعد بلوچستان کی ایک اور سیاسی جماعت جمہوری وطن پارٹی بھی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہوگئی۔جمہوری وطن پارٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے ہم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا، پارٹی کی سینٹرل کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ حکومت کا مزید ساتھ دیں یا اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جے جمہوری وطن پارٹی وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر وفاقی حکومت میں شامل ہوئی تھی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جمہوری وطن پارٹی

مزید :

صفحہ اول -