کورونا میں مفید گولی ”ڈیکسامتھیاسون“ مارکیٹ میں ناپید ہوگئی

کورونا میں مفید گولی ”ڈیکسامتھیاسون“ مارکیٹ میں ناپید ہوگئی

  

اسلام آباد (آن لائن) انگلینڈ کی طرف سے پاکستان کی نیشنل ہیلتھ سروسز کی طرف سے کورونا میں مفید قرارڈیکسامتھیاسون گولی مارکیٹ سے ناپید ہوگئی، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے فوری نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ گولی ڈیکسامتھیاسون بلیک میں فروخت کرنیوالے پر سخت مقدمہ ہوگا،چھاپوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو بلیک میں بیچے گااسے تین سال سزا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں چھاپے ماریں گی، ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیر میڈیکل سٹورزپر یہ ٹیبلٹ فروخت کرنے پر پابندی لگادی گئی۔ڈی سی نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔

ڈیکسامتھیاسون

مزید :

صفحہ اول -