گرمی بڑھتے ہی ملک بھر میں ٖغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، لاہور میں ہر گھنٹے بعد بجلی کی بندش

  گرمی بڑھتے ہی ملک بھر میں ٖغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، لاہور میں ہر گھنٹے بعد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،اسلام آباد (خبر نگار، سٹاف رپورٹر)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لاہور شہر کے 20علاقوں میں بجلی غائب ہو نا شروع ہوگئی، ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ معمول بن گیا۔لیسکو حکام کورونا کے خوف کے باعث گھروں میں بیٹھ کر احکامات دینے لگے۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے پر بجلی کی کھپت بڑھ گئی ہے جس کیساتھ ہی لیسکو کے متعدد گرڈ ٹر پ کرگئے،جس کے باعث ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی کا غائب ہونا معمول بن گیا۔ لاہور کے 20علاقوں میں بجلی کا غائب ہونا معمول بن گیا اور اس میں لاہور کے مختلف علاقوں بالخصوص گنجان آبادیوں میں بجلی کی شدید کمی واقع ہونا شروع ہو گیا ہے اور بجلی کی ڈیمانڈ بڑھنے پر لیسکو کے سسٹم نے جواب دیدیا ہے، لیسکو حکام بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں پیدا ہونیوالے تعطل کو پورا کرنے میں ناکام ہو کر رہ گئے اور کورونا کے خوف کے باعث افسران گھروں میں بیٹھ کر احکامات دینے لگے۔ جس کے بعد لاہور کی متعدد گنجان آبادیاں بجلی کے بحران کی لپیٹ میں آگئی ہیں اور ساتھ ساتھ پوش علاقوں میں بھی بجلی غائب ہونا شروع ہو گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے پر لاہور کے اکثر یتی علاقے بجلی کی سہولت سے محروم ہو کر رہ جائیں گے۔جبکہ اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے پر بجلی کی کھپت بڑھ گئی ہے اور اس میں بالخصوص اے سی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث بجلی کی کھپت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔صارفین کو چاہیے وہ بجلی کا کم سے کم استعمال کریں اور بالخصوص بجلی کی چوری سے اجتناب کریں۔تاہم بجلی کی کھپت کو پورا کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کو مکمل طورپر یقینی بنایا جارہا ہے۔دوسری طرف ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔ لیسکو سمیت بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کی جانب مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شرو ع کر دیا گیا ہے جس سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ مختلف مقامات پر سسٹم کے اپ گریڈ نہ ہونے کی وجہ سے اوور لوڈ ہو نے سے بھی بجلی کے ترسیلی نظام میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے گھنٹوں بجلی بندش کی شکایات ہیں۔ دوسری جانب لوڈ شیڈنگ شروع ہو نے کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے اورعوام پانی کی بوند بوند کو ترس کرگئے ہیں۔ وزارت پانی وبجلی کی جانب سے موسم گرما کیلئے تاحال باضابطہ طو رپر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔
غیر اعلانیہ لو دشیڈنگ

مزید :

صفحہ اول -