اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کا انتخاب ا ٓج ہوگا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کا انتخاب ا ٓج ہوگا

  

نیویارک(آ ن لا ئن) اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے پانچ غیرمستقل ارکان کا انتخاب ا آج کیا جائے گا، بھارت ایشیا پیسفک گروپ کے لیے غیر مستقل رکنیت کاامیدوار ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے پانچ غیرمستقل ارکان کے انتخاب کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ا ٓج ہوگا، بھارت سیکورٹی کونسل کے ایشیا پیسفک گروپ سے غیرمستقل رکینت کا امیدوارہے، یہ سیٹ انڈونیشیا کی رکنیت مکمل ہونے پرخالی ہوئی ہے۔پانچ غیرمستقل رکن ممالک کا انتخاب دوسال کے لئے کیا جائے گا، غیرمستقل ارکان کا انتخاب عام طورپراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہال میں خفیہ رائے شماری سے کیا جاتا ہے لیکن اس سال کورونا وائرس کے باعث طریقہ کارمیں تبدیلی کی گئی ہے۔طریقہ کار کے مطابق رکن ممالک طے کردہ وقت اورمقام پرووٹ کاسٹ کریں گے، ووٹنگ کے لئے ایک سے زیادہ مقامات پرہوگی۔

غیر مستقل ارکان

مزید :

صفحہ اول -