لاہوریئے بچوں کی طرح، دل آزاری پر معافی چاہتی ہوں، یاسمین راشد

  لاہوریئے بچوں کی طرح، دل آزاری پر معافی چاہتی ہوں، یاسمین راشد

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہوریوں کیلئے دل ماں کی طرح دھڑکتا ہے، مجھ سے بڑھ کر کوئی لاہوری نہیں۔ میرے کسی بیان سے دل آزاری ہوئی تو معافی چاہتی ہوں۔وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تمام لاہوریئے میرے بچوں کی طرح ہیں، میں خود لاہورن ہوں۔ میری عمر 70 سال ہے، خود کو لاہوریوں کی ماں سمجھتی ہوں اس لئے انہیں اپنے بچوں کی طرح ڈانٹ کر سمجھا سکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کر نے پر دل کی بھڑاس نکالی جس سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتی ہوں۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ اول -