سینتھارچی نے رحمن ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی

سینتھارچی نے رحمن ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سینتھاڈی رچی نے سینیٹر رحمن ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی،درخواست میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر بھی معاونت کا الزام عائد کیا گیاہے۔درخواست میں سینتھیاڈی رچی نے الزام لگایا کہ گیارہ سال پہلے اسوقت کے وزیرِداخلہ رحمن ملک نے ان سے زیادتی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ رحمن ملک نے منسٹر انکلیو میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، کچھ دنوں سے مجھے وٹس ایپ اور موبائل پر دھمکیاں مل رہی ہیں اور میرے ساتھ ریپ کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد پی پی پی میڈیاسیل میرے خلاف متحرک ہے۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ عاصم غفار نے بتایا ہے کہ سینتھیاڈی رچی نے پولیس سے سیکیورٹی مانگی ہے،سینیٹر رحمن ملک کیخلاف گیارہ سال بعد درخواست دینے کی وجہ مدعیہ نے تفتیش میں بتانے کا کہاہے، ہم قانونی پہلووں کا جائزہ لیکر کارروائی کریں گے۔

سینتھاڈی رچی

مزید :

صفحہ اول -