برطانیہ میں ڈیکسا میتھاسون سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

  برطانیہ میں ڈیکسا میتھاسون سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ برطانیہ میں ڈیکسا میتھازون سے نتائج مثبت آئے ہیں، اس دوا کے استعمال سے کورونا وائرس سے اموات میں کمی واقع ہوگی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ڈیکسا میتھازون کورونا وائرس کے خلاف پہلا علاج ہے، پاکستان میں ماہرین کی کمیٹی ڈیکسا میتھازون کے استعمال پر غور کرے گی، ڈبلیو ایچ او نے کورونا کے علاج میں اسے اہم پیشرفت قرار دیا ہے، ڈبلیو ایچ او نے کورونا مریضوں کیلئے ڈیکسامیتھازون کو خوش آئند کہا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -