بعض عناصر سی پیک کی رفتارکم ہونے کا غلط تاثر دے رہے ہیں،عاصم باجوہ

    بعض عناصر سی پیک کی رفتارکم ہونے کا غلط تاثر دے رہے ہیں،عاصم باجوہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بعض عناصر سی پیک کی رفتارکم ہونے کا غلط تاثر دے رہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کیلئے کام مکمل کر لیا گیا۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو حال ہی میں مزید بڑھایا گیا ہے، جلد ہی 7.2 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے کا آغاز ہوگا، دو ہائیڈل پاور پراجیکٹس میں 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، ایس ایم ایز اور زراعت کے شعبوں کے منصوبے میں کام کی رفتار بڑھائی گئی ہے۔

عاصم باجوہ

مزید :

صفحہ اول -