دراز نے سالانہ موبائل ویک سیل کا آغاز کر دیا

دراز نے سالانہ موبائل ویک سیل کا آغاز کر دیا

  

لاہور (پ ر)COVID-19 لاک ڈاؤن کے باعث مارچ 2020ء سے آف لائن ریٹیل سیکٹر میں صارفین کی تجارتی سرگرمیاں سست ہونے اور کراچی (صدر)، لاہور (حفیظ سینٹر) اور اسلام آباد میں معروف موبائل اینڈ الیکٹرانکس مارکیٹس مسلسل بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں صارفین نے دراز جیسے آن لائن پلیٹ فارمز کی جانب رخ کیا۔ صورتحال کو سمجھتے ہوئے دراز نے انتہائی دلکش رعایتی مصنوعات کے ساتھ 15 سے 21 جون 2020ء تک اپنی سالانہ موبائل ویک مہم کا آغاز کیا۔ بعض معروف موبائل اینڈ الیکٹرانکس برانڈز جن میں ٹیکنو، ہوا وے، ون پلس، ژاؤ می، ہائر اور ChangHongRuba شامل ہیں، پے منٹ اینڈ پروموشن پارٹنرز کے طور پر ایچ بی ایل اور ایزی پیسہ کے ہمراہ اس فروخت میں شامل ہوں گے جس میں 20 فیصد تک اضافی رعایت دی جائے گی۔ موبائل اینڈ الیکٹرانک خریداری کے علاوہ دراز خریداری کے تجربہ کو بہتر بنانے کے لئے لڈو لکھ پتی ٹورنامنٹ کا بھی آغاز کر رہا ہے جہاں صارفین ٹورنامنٹ میں اندراج کر سکتے ہیں۔ جیتنے والے موبائل ویک سپانسرز کی جانب سے موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ساتھ ایک لاکھ روبے بھی جیت سکیں گے۔ دراز موبائل ویک ڈسکاؤنٹ کے استعمال کو بہتر بنانے کیلئے ہم نے چند اہم نکات تیار کئے ہیں۔ کم از کم 3 ہزار روپے مالیت کی مصنوعات کی خریداری پر صارفین کیلئے آئی فون 11 جیتنے کا موقع صارفین ہوا وے Nova 7i جیتنے کے لئے بولی لگا سکتے ہیں۔معروف موبائل برانڈز نے فروخت کے دوران دراز پر اپنے جدید ترین ماڈلز کا خاص طور پر آغاز کیا ہے۔

ان میں ون پلس 8، ٹیکنو سپارک 5 پرو، ہوا وے Y5P، ریڈ می نوٹ 9 پرو، اوپو F15، سام سنگ اے 31 اور Z فلپ اور RealMe 5i شامل ہیں۔ سلک بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، بینک الفلاح اور ایم سی بی کے بینک کارڈز پر آسان ماہانہ اقساط کارٹ ویلیو کے بغیر 10 فیصد کیش بیک جیتنے کا موقع دراز نے حبیب بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح، ایزی پیسہ اور سلک بینک کے ساتھ صارفین کو اضافی 20 فیصد رعایت دینے کے لئے شراکت داری کی ہے۔ One Rupee گیم کھیلتے ہوئے 1 روپے میں پروڈکٹس کی خریداری کا موقع موبائل ایتھون: روزمرہ کے چیلنجز کو مکمل کرتے ہوئے صارفین تحائف جیت سکتے ہیں۔شیک شیک کے ساتھ خصوصی واؤچرز اور تحائف جیتنے کا موقع۔بعض شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا ہونے کے ساتھ ڈیلیوری کا عمومی وقت متاثر ہو سکتا ہے تاہم پلیٹ فارم صارفین کے تجربہ کو بہتر بنانے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -