ادارے کی بہتری کیلئے ملازمین کی کاوشیں قابل تعریف،شفیق الحسن

ادارے کی بہتری کیلئے ملازمین کی کاوشیں قابل تعریف،شفیق الحسن

  

لاہور(پ ر)چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن نے کہا ہے کہ ادارے کی بہتری اسے ترقی اور کامیابی کی طرف گامزن کرنے کیلئے کاوشیں کرنے والے افسران اور ملازمین لائق تحسین ہیں انھیں ہر سطح پر سراہا جائے گا یہ دوسرے ملازمین کیلئے قابل تقلید ہے اور کمپنی کا بہترین اثاثہ ہیں یہ باتیں انھوں نے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی نیک نامی کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر انفرادی اوراجتماعی کاوشوں کے ذریعے اہداف کا حصول بلاشبہ قابل ستائش ہے۔ موجودہ ملکی معاشی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ کمپنی کے تمام افراد اپنی استطاعت سے بڑھ کر کام کریں اورادارے کو ترقی کی جانب گامزن کریں۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی ستائش کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب ہو۔ چیف ایگزیکٹو کی طرف سے اپنی اپنی فیلڈ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔ سپرنٹنڈنگ انجنئیر رائے محمد اصغرٹیکنیکل سروسزکوبی ٹو، بی تھری اور بی فور کنکشن کی بروقت تنصیب و تبدیلی اور ڈیٹا رٹریول (Data Revrieval)کی مدد سے بڑی تعداد میں بجلی یونٹس کہ دریافت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزطاہر محمود شیخ کو فیسکو کی کارکردگی کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نمایاں انداز میں پیش کرنے اور فیسکو امیج کوبھرپور طریقے سے اجاگر کرنے،سپرنٹنڈنگ انجنئیر (جی ایس او) محمد عامر کو 66کے وی کلورکوٹ گرڈسٹیشن کی پراجیکٹ ایڈنٹفیکیشن اورفائنل ایگزیکوشن جبکہ واجدالرحمان ایس ڈی او فیض آباد سب ڈویڑن کو حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے، صارفین کی شکایات کے فوری ازالے اور سب ڈویڑنل آفس کی بھرپور دیکھ بھال کی وجہ سے دیا گیا۔ تقریب میں چیف انجنئیر آپریشن عمر لودھی،ایڈیشنل ڈی جی (سی ایم) اطہر ایوب چوہدری، ڈائریکٹر کمرشل خالد محموداور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -