ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کے چھوٹے بھائی تاجور نعیمیؒانتقال کرگئے

            ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کے چھوٹے بھائی تاجور نعیمیؒانتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)دارالعلوم نعیمیہ کے بانی مفتی محمدحسین نعیمیؒ کے چھوٹے صاحبزادے اورشہید پاکستان ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کے چھوٹے بھائی محمدتاجور نعیمیؒگزشتہ روز انتقال کرگئے۔مرحوم گزشتہ دو سال سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ نعیمیہ میں ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے پڑھائی۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی کی تقریب آج بروز جمعرات صبح 9بجے سے 11بجے جامعہ نعیمیہ میں ہوگی۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق نماز جناز ہ میں شیخ الحدیث مفتی عبد العلیم سیالوی،مفتی انورالقادری،مولانا غلام نصیر الدین چشتی،پیر جمیل الرحمان چشتی،مفتی انتخاب احمدنوری،پروفیسر ارشد اقبال نعیمی،چودھری شہاز احمدرکن پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن،مولانا امداد اللہ نعیمی،مفتی محمدرمضا ن سیالوی،ڈاکٹرمفتی حسیب قادری،شاداب رضا قادری،صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی،مفتی عمران حنفی،پیر واجد شاہ گیلانی،مفتی محمدحبیب سعیدی،پیربشیر احمدیوسفی،پیر معاذ المصطفیٰ،مولانا نعیم جاوید،،مولانا ممتاز احمد ربانی،مفتی بلال فاروق نعیمی،مفتی ابوبکرقریشی،پیر سید زبیر شاہ،،مولانا ریاض احمد نعیمی،مولانا سید آصف شاہ،مولانا عابد علی نعیمی، مفتی ہاشم رضوی،محبوب احمد ہمدانی، پیر گلزار احمدسیفی،پیر عرفان اللہ سیفی،علامہ یاسر علی نعیمی،پیر زادہ برہان الدین احمدعثمانی،(رہنما جماعت اسلامی)صاحبزادہ عبدالمطصفیٰ چشتی،قاری شکیل احمدصدیقی،مفتی ندیم قمر سمیت علماء ومشائخ سمیت عوام کی کثیر تعدا د شریک ہوئی۔علازہ ازیں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ڈاکٹرراغب حسین نعیمی سے ٹیلی فون پران چچاجان تاجور نعیمیؒ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم تاجور نعیمیؒ کی وفات کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا،نعیمی خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔آپؒ نے مفتی محمد حسین نعیمی کے سایہ میں رہتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا۔نعیمی خاندان کی ملکی استحکام اوردین اسلام کی ترویج واشاعت کیلئے خدمات قابل قدر ہیں۔تاجور نعیمی نظریات کے پختہ اوراصول پسند انسان تھے‘اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی تھے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازنے فون پر علامہ راغب نعیمی سے اظہار تعز یت کیا۔
تاجور نعیمی

مزید :

صفحہ آخر -