انگلینڈ میں مجھ سے منسوب جائیداد کی خبر بے بنیاد ہے، فردوس عاشق

انگلینڈ میں مجھ سے منسوب جائیداد کی خبر بے بنیاد ہے، فردوس عاشق

  

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں مجھ سے منسوب جائیداد کی خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔ میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں مجھ سے منسوب جائیدا د کی خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔ میری ساکھ کو من گھڑت الزامات کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی انگلینڈ میں جائیدا د کی جعلی خبریں زیرگردش تھیں جس پر انہوں نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ آخر -