عمران خان اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان نتیجہ خیز گفتگو ہوئی،کینیڈین ہائی کمشنر

عمران خان اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان نتیجہ خیز گفتگو ہوئی،کینیڈین ہائی کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور کینیڈین وزیراعظم کے درمیان نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ بدھ کو کینیڈین ہائی کمشنر نے کہاکہ کورونا عالمی وباء کے دور میں پاکستان اور کینیڈا کے بہترین تعلقات اور قریبی تعاون اس سے زیادہ اہم کبھی نہیں رہا،گزشتہ روز دونوں وزرائے اعظم کے مابین کورونا وباء سے نمٹنے اور شہریوں کی صحت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے کورونا وبائی امراض سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کے بارے میں بات کی،وزیراعظم عمران خان اور کینیڈین وزیراعظم کے مابین کورونا سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوئی،ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مستحکم کرنے اور عالمی امور پر مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نتیجہ خیز گفتگو

مزید :

صفحہ آخر -