سمارٹ لاک ڈاؤن کا طریقہ پاکستان نے ہی متعارف کروایا، سید احمد ولید

  سمارٹ لاک ڈاؤن کا طریقہ پاکستان نے ہی متعارف کروایا، سید احمد ولید

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)اوورسیز پاکستان جنوبی افریقہ پنجاب کے ترجمان سید احمد ولید بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بر وقت اقدامات سے پاکستان میں کرونا وائرس زیادہ نہیں پھیلا،سمارٹ لاک ڈاؤن کا طریقہ بھی پاکستان نے ہی متعارف کروایا ہے،جس کے لئے پاکستانی قوم کو عمران خان کا احسان مند ہونا چاہئے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید احمد ولید بخاری نے کہا کہ پاکستانیوں کو حکومت کے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہئے۔سخت اقدامات سے ہی ہم کرونا وائرس جیسے موذی مرض سے بچ سکتے ہیں۔ احساس پروگرام کے تحت تقسیم ہونے والی رقم کی مخالفین بھی تعریف کر رہے ہیں۔ عمران خان مسلم دنیا کے ہیرو بن کے سامنے آ رہے ہیں۔دیارغیر میں مقیم پاکستانی وزیراعظم کے اقدامات کو سراہتے ہیں عمران خان نے ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا اب پاکستانی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -