کورونا میں مبتلا شرجیل میمن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  کورونا میں مبتلا شرجیل میمن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس میں کورونا کا شکار شرجیل میمن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس کی سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی جس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے وکیل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔وکیل شرجیل انعام میمن نے عدالت کو بتایاکہ شرجیل میمن کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، حاضری سے استثنی دیاجائے جس پر عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کیا کہ آپ ریفرنس کے گواہان کو پیش کیوں نہیں کرتے؟ جس پر انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس کا گواہ لاہور کا رہائشی ہے ہم نے خط لکھا ہے ابھی تک جواب نہیں آیا جواب آنے تک مہلت دی جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر گواہ پیش نہیں ہوئے تو آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس کے بعد عدالت نے ریفرنس کی مزید کارروائی 13 جولائی تک ملتوی کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ہر صورت میں گواہ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
شرجیل میمن ریفرنس کیس

مزید :

صفحہ آخر -