لاہور سمیت ملک بھر میں چینی مافیا سرگر م، دکانوں سے ما ل غائب، عوام پریشان

لاہور سمیت ملک بھر میں چینی مافیا سرگر م، دکانوں سے ما ل غائب، عوام پریشان

  

لاہور(لیاقت کھرل)صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات اور آٹے کے بحران کے بعد چینی مافیاسرگرم ہوگیا،طلب اور سپلائی میں بڑے پیمانے پر تعطل پیدا کر دیا گیا، حکومت نے بھی ہاتھ کھڑے کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق اکبری منڈی کے اکثریتی تاجروں نے شوگر ملوں سے چینی خریدنا بند کر دی،جس کے باعث طلب اور سپلائی میں تعطل پیدا ہو گیا۔دکانداروں کاکہنا ہے کہ انہیں چینی بلیک میں 82روپے فی کلو گرام کے حساب سے مل رہی ہے اور 70روپے فی کلو گرام کیسے فروخت کر سکتے ہیں۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں مرغی کا گوشت اور فروٹ سمیت سبزیاں بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں، مرغی کے گوشت کی سرکاری نرخوں دستیابی بھی مشکل ہوگئی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ منافع خوری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہے۔جس میں باقاعدہ مقدمات بھی درج کئے جاتے ہیں۔

چینی مافیاسرگرم

مزید :

صفحہ آخر -