چھانگامانگا،ٹرین کی ٹکر سے ٹرالر تباہ،انجن پٹری سے اتر گیا

  چھانگامانگا،ٹرین کی ٹکر سے ٹرالر تباہ،انجن پٹری سے اتر گیا

  

چھانگامانگا(نامہ نگار) لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس ٹرالر سے ٹکراگئی، کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق چھانگامانگا کے قریب واں کھارہ میں پاکستان آرمی کی چھاؤنی زیر تعمیر ہے چھاؤنی سے ایک ٹرالر کرین لاد کر ریلوے پھاٹک سے گزر رہا تھا کہ اسی اثناء میں لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس آگئی جس کے باعث ٹرین کی ٹکر سے ٹرالر بری طرح تباہ ہو گیا ٹرین کا انجن بھی بری طرح متاثر ہوا اور پٹڑی سے اتر گیا مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔شدید گرمی میں تین گھنٹے بعد مسافروں کے احتجاج کے بعد ٹرین روانہ ہوئی محکمہ ریلوے کے مطابق ذمہ داروں کے خلافتحقیقات کرکے سزا دی جائے گی۔

ٹرین حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -