ننکانہ صاحب، ایڈ منسٹریٹر کی تبدیلی کے بعد غیر قانونی تعمیرات پھر شروع

  ننکانہ صاحب، ایڈ منسٹریٹر کی تبدیلی کے بعد غیر قانونی تعمیرات پھر شروع

  

لاہور(فلم رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کی تبدیلی کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر تعمیرات کا سلسلہ پھر شروع،اہالیان حلقہ نے وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر سیداعجاز شاہ اور وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین کی ہدایت پر ایڈ منسٹر یٹر ننکانہ صاحب زون وہاب گل کاتبادلہ کر دیا گیا، جس کے بعد قبضہ مافیا نے تعمیر ا ت کیلئے دن رات ایک کر دیا اور متعدد جگہوں جن میں مدینہ کالونی گلی نمبر 6،گلی نمبر 7،عقب شیل پٹرول پمپ، نذد رہائشگاہ چوہدری ارشد ناظم،نئی آبادی پرانا ننکانہ شیدی کوٹ روڈ،کوٹ دیال داس سمیت دیگر مقامات پر تعمیرات کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ شروع کر دیا،مگرمتعلقہ عملہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ننکانہ صاحب کے سماجی حلقوں کا کہناہے کہ ننکانہ صا حب میں مستقل طور پر ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے تاکہ ان ناجائز تعمیرات کو روکا اور اس میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی اے ننکانہ صاحب فلک شیر چٹھہ اور دونوں حلقوں کے پٹواریوں کو بورڈ آفس برائے ریکارڈ نے کئی روز سے طلب کیا ہوا ہے جبکہ انسپکٹر اسرار شاہ اور رینٹ کلرک ارشد فو جی کی مو جو دگی میں ان تعمیرات کا ہونا بہت سارے سوالوں کوجنم دیتا ہے، بورڈ آفس کی طرف سے جاوید بشیر کو عارضی چارج دیا گیا ہے جو بطور ایڈمنسٹریٹر گوجرنوالہ کام کر رہے ہیں۔

تعمیرات

مزید :

صفحہ آخر -