10معاونین مشیروں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرائیں

10معاونین مشیروں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرائیں

  

اسلام آباد (آن لائن)معاونین اور مشیروں نے وزیر اعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے،وزیر اعظم عمران خان کے واضح کے احکامات کے باوجود 11 معاون خصوصی اور مشیر اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرا سکے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی اور آٹا بحران پر کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تمام معاون خصوصی اور مشیروں کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات 15 جون تک جمع کرانے کی ہدایت کی تھی،ذرائع نے بتایا ماسوائے 8معاونین اور مشیروں کے اکثریتی معاونین اور مشیروں نے اثاثوں کی تفصیلات مقررہ وقت پر جمع نہیں کرائیں،ذرائع نے بتایا اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والوں میں علی نواز، معید یوسف اور ملک امین اسلم خان شامل ہیں،ذرائع نے بتایا تاریخ گزر جانے کے باوجود 11معاون خصوصی اور مشیروں نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔واضح رہے وزیر اعظم عمران کے 14 معاون خصوصی اور 5 مشیر ہیں۔

معاونین،مشیر

مزید :

صفحہ آخر -