صوبہ سندھ کی بڑی تعداد احساس پروگرام سے مستفید ہوئی: ثانیہ نشتر

صوبہ سندھ کی بڑی تعداد احساس پروگرام سے مستفید ہوئی: ثانیہ نشتر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی و سربراہ احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد کو 1 کروڑ 20 لاکھ سے 1 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار کر دیا گیا ہے،احساس ایمرجنسی کیش کی کیٹگری 2 اور 3 میں صوبوں کو آبادی کے حساب سے حصہ دیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ وئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا وزیر اعظم کی ہدایت پر کیٹگری 4 اور 5 میں تمام مستحق افراد میں وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ سے رقم تقسیم کی جا رہی ہے، صوبہ سندھ کے ایک بڑی تعداد احساس پروگرام سے مستفید ہوئی، درخواستوں کا Statusمعلوم کرنے کیلئے ویب پورٹل اوررپورٹ اگلے ہفتے جاری کیئے جائیں گے۔
ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ آخر -