افغانستان فورسز اور طالبان میں جھڑپیں، فوجی 9جنگجو ہلاک، متعد د زخمی

  افغانستان فورسز اور طالبان میں جھڑپیں، فوجی 9جنگجو ہلاک، متعد د زخمی

  

کابل (آن لائن)افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 17فوجی اور 9 جنگجو ہلاک جبکہ درجنو ں زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندوز کے علاقہ تالاوکا میں ہونیوالی جھڑپوں میں پانچ افغان فوجی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔ صوبہ جاوزجین میں طالبان کے ایک گروپ نے بالا حصار فوجی کیمپ پر اچانک حملہ کر دیا۔ فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی، دونوں فریقین کے درمیان ہونیوالی جھڑپ میں بارہ فوجی اور پانچ جنگجو ہلاک جبکہ دس جنگجو زخمی ہو گئے۔ جھڑپ کے دوران سکیورٹی فورسز نے طا لبان کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔

افغانستان چھڑپیں

مزید :

صفحہ آخر -